امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ انہوں اپنے تبصروں پر قابو رکھنا ہوگا اور روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے تئیں چوکس رہنا ہوگا۔
مسٹر جان برینن نے
’فوکس نیوز سنڈے‘ سے انٹرویو میں کہاکہ ٹرمپ نے جس طرح دنیا کو پیغام دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی پر بھروسہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’خفیہ ایجنسی کا موازنہ نازی جرمنی سے کرنا توہین کرنے جیسا ہے۔